the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کرنول19؍جولائی(اعتمادنیوز) آوازکمیٹی اورسی آئی ٹی یوکرنول کی جانب سے فلسطین پرحملہ کے خلاف آج کرنول میں زبردست احتجاجی جلو س منظم کیاگیا۔ گڈااسٹریٹ سے جلوس کاآغازکیاگیا۔جوI ٹاؤن پولیس اسٹیشن ،بے کارکٹا،ہری مسجد،چھوٹی مارکیٹ اورنعلبندمسجدہوتے ہوئے پھول بازارپہنچا،احتجاجی اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے،تمام احتجاجی ازرائیل اورامریکہ کے خلاف نعرہ بلندکررہے تھے۔جہاں یہ جلوس ایک احتجاجی جلسۂ عام میں تبدیل ہوگیا۔جہاں مختلف قائدین نے حملہ خلاف اپنااپنااظہارخیال کیا۔معتمدآوازکمیٹی کرنول محمداقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیرکسی بھی ملک کوکسی ملک پرراست حملہ کاکوئی



بنیادی حق حاصل نہیں ہوتا،انہوں نے مزیدکہاکہ فلسطین ایک انصاف پسنداورکمزورملک ہے،ایسے میں امریکہ کے تعاون سے ازرائیل کاحملہ فلسطین پرظلم ہے۔سکریٹری سی آئی ٹی یوکرنول مسٹررامانجانے یولونے کہاکہ ہرملک کواپنے اپنے قوانین وظوابط پرعمل کرنے کاپوراحق ہے،اس میں کسی اورکودخل دینے کاحق نہیں ہے،انہوں نے مزیدکہاکہ فلسطین پریہ حملہ ازرائیل کاکھلاظلم ہے۔صدرآوازکمیٹی جناب اسمعیل عرف بابوبھائی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاکہ وہ فلسطین پرحملہ کے خلاف فوری آوازاٹھاتے ہوئے ازرائیل کے خلاف قانونی کاروائی کرے۔اس موقعہ پرارکان میں چھوٹومیاں،عبدالنعیم،رحمن بھائی اورعبداللہ دیسائی کے علاوہ سینکڑوں ارکان وکارکنان شریک رہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.